Showing posts with label یہ رقصِ شامِ غم ہے اور مَیں ہوں. Show all posts
Showing posts with label یہ رقصِ شامِ غم ہے اور مَیں ہوں. Show all posts

Nov 30, 2017

یہ رقصِ شامِ غم ہے اور مَیں ہوں

یہ رقصِ شامِ غم ہے اور مَیں ہوں
محبت محترم ہے اور مَیں ہوں
پہاڑوں پر پرندے جاگتے ہیں
دعائے صُبحِ دم ہے اور مَیں ہوں
مِرے ہونٹوں پہ اِک حرفِ دعا ہے
تِری چشمِ کرم ہے اور مَیں ہوں
سَرساحل یہ بِکھری سیپیاں ہیں
ہَََوائے تازہ دَم ہے اور مَیں ہوں
کِسی کی یاد کے تنہا سفر میں
یہ میری چشمِ نم ہے اور مَیں ہوں
بدن پر بَین کرتی خامُشی ہے
تِری مشقِ ستم ہے اور مَیں ہوں
دِییے آنکھوں کے, بُجھتے جا رہے ہیں
کوئ شہرِ الم ہے اور مَیں ہوں