Showing posts with label مری آنکھیں سلامت ہیں. Show all posts
Showing posts with label مری آنکھیں سلامت ہیں. Show all posts

Nov 24, 2017

مری آنکھیں سلامت ہیں



مری آنکھیں سلامت ہیں

مرا دل میرے سینے میں دھڑکتا ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے 
محبت کم نہیں ہوگی
محبت ایک وعدہ ہے
جو سچائی کی ان دیکھی کسی ساعت میں ہوتا ہے
کسی راحت میں ہوتا ہے
یہ وعدہ شاعری بن کر مرے جذبوں میں ڈھلتا ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے 
محبت کم نہیں ہوگی
محبت ایک موسم ہے
کہ جس میں خواب اگتے ہیں تو خوابوں کی ہری
شاخیں 
گلابوں کو بلاتی ہیں 
انہیں خوشبو بناتی ہیں
یہ خوشبو جب ہماری کھڑکیوں پر دستکیں دے کر 
گزرتی ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے 
محبت کم نہیں ہوگی