Showing posts with label پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے. Show all posts
Showing posts with label پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے. Show all posts

Dec 4, 2017

پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے

پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کے 
میں خوش نہیں ہوں تجھے خود میں مبتلا کر کے 
یہ کیوں کہا ؟ کے تجھے مجھ سے پیار ھو جائے ؟؟
تڑپ اُٹھا ھوں تیرے حق میں بد دعا کر کے 
میں جُوتیوں میں بھی بیٹھا ھوں پورے مان کے ساتھ
کسی نے مجھ کو بُلایا ھے، التجا کر کے
تو پھر وہ روتے ھوئے منتیں بھی مانتے ہیں
جو انتہا نہیں کرتے ہیں، ابتداء کر کے
بشر سمجھ کے کیا تھا نہ یوں نظر انداز ؟؟
لے میں بھی چھوڑ رہا ھوں تجھے خُدا کر کے
منا بھی لونگا، گلے بھی لگاؤنگا میں علی
ابھی تو دیکھ رہا ہوں اُسے خفا کر کرکے

علی زریون