Showing posts with label میں اکثر پڑھتا رہتا ہوں. Show all posts
Showing posts with label میں اکثر پڑھتا رہتا ہوں. Show all posts

Dec 12, 2017

میں اکثر پڑھتا رہتا ہوں

میں اکثر پڑھتا رہتا ہوں کبھی شاعر کی غزلوں میں
کبھی شاعر کی نظموں میں کبھی قصے کہانی میں
محبت یہ نہیں ہوتی  محبت وہ نہیں ہوتی
محبت ایسی ہوتی ہے محبت ویسی ہوتی ہے
مرا یہ ماننا ہے کہ  محبت بس محبت ہے
محبت دکھ نہیں دیتی محبت میں کوئی تنہا نہیں ہوتا
محبت کا اداسی سے کوئی رشتہ نہیں ہوتا
محبت کرنے والے دشت میں خوشحال رہتے ہیں
محبت میں محبت سے کوئی امید کر لینا حماقت ہے
جہاں امید ہوتی ہے محبت ہو نہیں سکتی
محبت میں کوئی آگے نہیں ہوتا کوئی پیچھے نہیں ہوتا
بڑا کوئی نہیں ہوتا کوئی چھوٹا نہیں ہوتا
کسے کے جسم سے اور روح سے رشتہ نہیں ہوتا
محبت تو کسی بھی چیز کے *ہونے* سے ہوتی
یہ *ہونا*فلسفہ ہے اک یہ *ہونے* اور *نہیں ہونے* کا مطلب جو سمجھتا ہے
محبت اس کو ہوتی ہے
محبت میں کبھی موجودگی کو شرط رکھ دینا
کسی کی زندگی کو شرط رکھ دینا محبت ہو نہیں سکتی 
محبت میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کبھی ایسا نہیں ہوتا
کہ بس اس سے محبت ہو  جو بدلے میں محبت دے
محبت رسم تھوڑی ہے محبت بس محبت ہے

انعام عازمی