Showing posts with label رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا​. Show all posts
Showing posts with label رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا​. Show all posts

Nov 30, 2017

رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا​

رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا​
جو اُس کے پاس تھا،وہ مجھے دان کر گیا​
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی​
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا​
دلچسپ واقعہ ہے کل اک عزیز دوست​
اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا​
کتنی سدھر گئی ھے جدائی میں زندگی​
ہاں وہ جفا سے مجھ پر احسان کر گیا​
خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان​
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا
Show More React