Showing posts with label کوئی مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے. Show all posts
Showing posts with label کوئی مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے. Show all posts

Dec 9, 2017

کوئی مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے

کوئی مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے
مرے بازو ، مری آنکھیں، مرا چہرہ لا دے
ایسا دریا جو کسی اور سمندر میں گرے
اس سے بہتر ہے کہ مجھ کو مرا صحرا لا دے
کچھ نہیں چاہئے تجھ سے اے مری عمرِ رواں
مرا بچپن، مرے جگنو، مری گڑیا لا دے
جس کی آنکھیں مجھے اندر سے بھی پڑھ سکتی ہوں
کوئی چہرہ تو مرے شہر میں ایسا لا دے
کشتئ جاں تو بھنور میں ہے کئی برسوں سے
اے خدا اب تو ڈبو دے یا کنارا لا دے
نوشی گیلانی