Nov 29, 2017

اِس کہانی میں اور کیا ھو گا

اُس کی یادوں کا سلسلہ ھو گا
اِس کہانی میں اور کیا ھو گا ؟؟
جو بچھڑ کر بھی وہ خاموش رھا
گھر پہنچ کر تو رو دیا ھو گا
خود کو سمجھا لیا ھے میں نے , مگر
کیا وہ خود بھی بدل گیا ھو گا ؟؟
اتنا آساں نہ تھا مجھے کھونا
اس نے خود کو گنوا دیا ھو گا
مجھ کو ویران کر دیا جس نے
کہیں آباد تو ھُوا ھو گا ؟؟
سوچتا ھُوں جو مجھ کو چاھتا تھا
یاد مجھ کو کر رھا ھو گا
”تاجدار عادل“

No comments:

Post a Comment